ملک کو انٹرنیشنل چوروں کے حوالے کر دیا گیا، پی ٹی آئی لاہور
لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود ،جنرل سیکرٹری زبیر نیازی اور سیکرٹری اطلاعات اویس یونس نے گلبرگ اور ٹاؤن شپ میں الیکشن کرائو ملک بچاؤ تحریک کے سلسلے میں نکالی جانیوالی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو انٹرنیشنل چوروں کے حوالے کر دیا گیا ہے جو ملک کے وسائل کی دہائیوں سے لوٹ رہے ہیں ۔