فیروز والہ : انتظامیہ اشیائے خورو نوش کی قیمتوں پرعملدرآمد نہ کراسکی
فیروزوالہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ انتظامیہ اپنی ہی جاری کردہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرواسکی ہے۔ ذرائع کے مطابق مارکیٹ کمیٹیوں کی طرف سے جاری کردہ یہ پرائس لسٹیں مذاق بنی ہوئی ہیں۔ متعدد پھل اور سبزیاں ان لسٹوں میں درج قیمت سے 2 گنا زیادہ قیمت پر سرعام بک رہی ہیں۔پرائس لسٹ میں امرود کی فی کلو قیمت 55 تا 60 روپے ہے مگر شہر کی بستیوں معراج پورہ روڈ شاہ کالونی رسولنگر خالد روڈ اور دیگر علاقوں میں امرود 120 روپے فی کلو کے حساب سے بک رہے ہیں ۔چھوٹا اور بڑا گوشت بھی 50 فیصد مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔