ٹبی سٹی پولیس کی کارروائی‘5 رکنی اطلس بٹ ڈکیت گینگ گرفتار
لاہور(نمائندہ خصوصی)ٹبی سٹی پولیس کی کارروائی پانچ رکنی اطلس بٹ ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا۔ ٹبی سٹی پولیس نے سنیچنگ اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان اطلس بٹ ، محمد عرفان عرف گنجاک، موشیر خان عرف مون، کاشف اور بلال عرف بھائی کوواردات کے بعد جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کرتے ہوے ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔ ملزمان سے 2عدد پسٹل 30 بور 9 عدد گولیاں 32 عدد موبائل فون مالیتی 10 لاکھ روپے ، 12موٹر سائیکلیں ‘34000 روپے نقد برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ انہوں نے ہفتہ قبل تنویر ہسپتال بادامی باغ سے موٹر سائیکل چوری کی ۔ٹبی سٹی کے علاقے ٹیکسالی پل ، بادشاہی مسجد، فورٹ روڈ سید مٹھا بازار ، فوڈ سٹریٹ ، بادشاہی مسجد کی پارکنگ اور شاہدررہ چوک تک موبائل چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے۔ 2،2 ملزمان مل کر چوری شدہ موٹر سائیکلوں پر سنیچنگ کرتے اور گن پوائنٹ پر رابری بھی کرتے‘ بعد میں موبائل فون اور نقدی آپس میں تقسیم کر لیتے تھے۔ گزشتہ شب پانچوں ڈکیتی کی نیت سے اکٹھے ہو کر ڈکیتی کی تیاری کر رہے تھے جو کہ ٹبی سٹی پولیس کی بر وقت کارروائی سے گرفتار ہوگئے۔