خواہش ہے مراکش سیمی فائنل میں فرانس کو شکست دے : کرسٹیانو رونالڈو
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ بہت ہی بہترین بات ہے کہ افریقی ٹیم مراکش ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچی۔ میں نے مراکش میں جذبات دیکھے، فٹبال ہمیں جو کچھ دیتا ہے وہ بہت خوبصورت ہوتا ہے۔ میں واقعی چاہوں گا کہ مراکش سیمی فائنل میں فرانس کیخلاف جیت جائے لیکن نہیں لگتا کہ ایسا ہوگا کیونکہ فرانس کی ٹیم بہت مضبوط ہے۔ فرانس ہر میچ کے بعد اپنے فیورٹ ہونے کی حیثیت کو مضبوط کر رہی ہے اور میں اب بھی اسے ورلڈ کپ جیتنے کیلئے سب سے زیادہ فیورٹ سمجھتا ہوں۔ میں فٹبال کو محبت کی طرح دیکھتا ہوں اور جو بھی چیمپئن بنے گا اس کی تعریف کروں گا۔