بھارتی کرکٹ ٹیم کو مسلسل شکست‘بورڈ نے ایپکس کونسل کا اجلاس طلب کرلیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )بھارتی ٹیم کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اور بنگلہ دیش میں ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایپکس کونسل کا اجلاس 21 دسمبر کو طلب کرلیا۔اجلاس کے 12 نکاتی ایجنڈے میں ٹیم اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ سر فہرست ہے، اس کے علاوہ روہت شرما کو ٹی ٹونٹی کا کپتان برقرار رکھنے پر بھی بات ہو گی۔