تحقیقات کی‘ چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے مزید حفاظتی اقدامات کئے جائیں‘ ہمارے باشندے کابل سے جلد انخلاءکریں
کابل‘ بیجنگ (اے پی پی+ نیٹ نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک بڑے ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری کالعدم شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق آئی ایس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس کے دو عسکریت پسندوں نے ایک ہوٹل پر حملہ کیا جہاں چینی سفارت کار اور تاجر اکثر آتے تھے اور دو تھیلوں میں چھپائے گئے دو دھماکہ خیز آلات کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ادھر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینین کا کہنا ہے حملہ انتہائی قابل مذمت ہے، واقعے میں 5 چینی شہری بھی زخمی ہوئے۔ ہوٹل پر دہشت گردانہ حملہ قابل مذمت ہے، چین اس واقعے کے بعد صدمے میں ہے، ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے واقعہ میں افغان ملٹری پولیس کے اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ افغانستان سے مطالبہ کیا کہ مکمل تحقیقات کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور افغانستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے مزید حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔ سفارتخانے کا عملہ واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو ریسکیو کرنے اور علاج میں مدد کے لیے جائے وقوعہ پہنچا تھا۔ چین، افغان سکیورٹی فورسز کو سراہتا ہے کہ انہوں نے چینی شہریوں کو ریسکیو کرنے میں کردار ادا کیا۔ چینی شہریوں کو وزارت خارجہ کا مشورہ ہے کہ وہ جلد از جلد افغانستان سے انخلا کریں۔
چین