”اجلاس نہیں ہو رہا“ حکومتی اتحادی رکن ارباب عمر فلڈ ریلیف کمیٹی سے مستعفی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم فلڈ ریلیف کمیٹی غیر فعال ہو گئی۔ رکن مستعفی ہو گئے۔ حکومتی اتحادی اے این پی فلڈ ریلیف کمیٹی کی رکنیت سے مستفعی ہو گئی۔ اے این پی کے سینیٹر ارباب عمر فاروق نے کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ ارباب عمر فاروق نے استعفیٰ وزیراعظم کو ارسال کر دیا۔ ارباب عمر فاروق نے کہا کہ کئی ماہ گزر گئے کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا گیا۔ سینٹر عمر فاروق نے پیر کے روز ریکوڈک سے متعلق قانون سازی کی مخالفت کی تھی۔
کمیٹی سے مستعفی