9ویں پیکج کی منظوری میں 200 افراد، روسی فوجی شامل تھے، برطانیہ نے 12 روسی فوجی کمانڈروں‘ ایرانی تاجروں پر پابندی لگا دی
برسلز، کیف، تہران‘ لندن (اے پی پی + نوائے وقت رپورٹ) یورپی یونین کے ہائی کمشنر جوزف بوریل نے کہا ہے کہ روس کے لئے نئے پابندی پیکیج کی منظوری پر اتفاق نہیں ہو سکا۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق بوریل نے یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتامی بیان میں کہا ہے کہ روس کے خلاف 9 ویں پابندی پیکج کی منظوری لینا تھی پیکیج میں شامل تقریبا 200 افراد اور ان کے اثاثوں سے متعلق شخصی پابندیاں منظور ہو گئی ہیں اور مجھے امید ہے کہ رواں ہفتے کے دوران پیکیج بھی منظور کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ9 واں پابندی پیکیج روس کے دفاعی سیکٹر کو اور فوج کو سخت نقصان پہنچائے گا۔ یوکرائن نے جی سیون ممالک سے شدید سردی سکے بچانے میں مدد کیلئے اضافی گیس اور ہتھیار فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ یوکرائن صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا روسی حملوں کی وجہ سے توانائی کی تنصیبات شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع بریگیڈئر جنرل محمد رضا اشتیاق نے کہا یوکرائن ایسے کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا ہے جس سے یہ ثابت ہو کہ روس نے یوکرائن جنگ میں ایرانی ڈرونز استعمال کئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جوہری توانائی ایجنسی یوکرائن کے تمام جوہری بجلی گھروں کے لئے سکیورٹی مشن تعینات کرے گی۔ برطانیہ نے 12 روسی فوجی کمانڈروں اور ایرانی تاجروں پر پابندی لگا دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پابندی یوکرینی شہروں پر میزائل حملوں میں ملوث ہونے پر لگائی گئی۔
یوکرائن