تبادلے‘ احمد جمال ڈی آئی جی لیگل‘ محمد ادریس کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج تعینات
لاہور ( این این آئی) پنجاب حکومت نے گریڈ 19 اور 20 کے پانچ افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ کمانڈنڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور احمد جمال الرحمان کو تبدیل کر کے ڈی آئی جی لیگل سینٹرل پولیس آفس، ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس کانسٹیبلری فاروق آباد محمد ادریس کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور، سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر کو ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیلبری فاروق آباد، ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی پنجاب شاکر حسین کو سٹی پولیس آفیسر ملتان اور تقرری کے منتظر محمد عاطف اکرام کو ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ پنجاب تعینات کر دیا گیا ہے۔
تبادلے