• news

سندھ میں نصاب میں ترجمے کیساتھ قرآن شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 


کراچی(این این آئی) سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں پرائمری سے کالج تک نصاب میں قرآن پاک بمعہ ترجمہ شامل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔منگل کوچیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سندھ میں پرائمری سے کالج تک نصاب میں ترجمے کیساتھ قرآن پاک شامل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار وکیل نے موقف دیا کہ پنجاب اسمبلی نے صوبے میں قرآن پاک نصاب میں شامل کرنے کی منظوری دی ہے سندھ میں بھی پنجاب کی طرز پر قرآن پاک کو نصاب میں شامل کیا جائے۔درخواست گزار وکیل نے موقف دیا کہ صوبے میں تعلیمی نصاب میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دی جائے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا پڑھانا ہے، یہ طے کرنا حکومت اور اسمبلی کا کام ہے۔ ہم کیا قانون سازی کے لئے بھی ہدایت جاری کریں؟ کل آپ کہیں گے شہریوں کا ڈریس کوڈ بھی طے کیا جائے۔ آپ حکم کریں کہ شہری کون سا لباس پہنیں گے اور کون سا نہیں۔ انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کا رول آئین میں واضح ہے بعدازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
سندھ ہائیکورٹ

ای پیپر-دی نیشن