• news

شہباز شریف کی ہتک عزت دعوے پر ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کرانے کی درخواست


لاہور ( این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے دعوے پر ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کروانے کی متفرق درخواست سیشن عدالت میں دائر کر دی ۔ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج عرفان بسرا نے کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے وکیل کی وساطت سے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کروانے کی متفرق درخواست دائر کی ۔ وکیل نے استدعا کی کہ عدالت وزیراعظم شہباز شریف کا ویڈیو لنک کے ذریعے بیان قلمبند کرنے کا حکم دے ۔عدالت نے عمران خان کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور کیس کی مزید سماعت 4 جنوری تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ عمران خان نے اپریل 2017ءمیں الزام لگایا تھا کہ شہباز شریف نے پاناما لیکس کے معاملے پر چپ رہنے اور موقف سے پیچھے ہٹنے کے لیے انہیں 10ارب روپے کی پیشکش کی۔10ارب روپے کی پیشکش کے اس الزام پر ہتک عزت کا دعوی دائر کرتے ہوئے شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا۔
وزیراعظم درخواست دائر

ای پیپر-دی نیشن