بابری مسجد کی شہادت پر مباحثہ، حصہ لینے والے علی گڑھ یونیورسٹی کے طلباءپر مقدمہ
علی گڑھ (اے پی پی) ایودھیا میں بابری مسجد کی شہادت پر بحث و مباحثہ کرنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے متعدد طلباءکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس مباحثے کا اہتمام 6دسمبر کو ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے مسجد کی شہادت کو30 برس مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا تھا۔ ایک طالب علم نے فون پر میڈیا کو بتایا کہ ان پر عائد کئے گئے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں اور انہوں نے کوئی غیر آئینی کام کیا اور نہ ہی کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ بھارت میں عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے ایوان بالا میں مودی حکومت کی ایما پر اپوزیشن لیڈروں کے رہائش گاہوں پر بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے چھاپوں کا معاملہ اٹھایا ہے۔
بابری مسجد، مقدمہ