• news

آمدن سے زائد اثاثے، عثمان بزدار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی 


 لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے عثمان بزدار کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر درخواست نمٹا دی۔ نیب تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ نیب کو عثمان بزدار کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے اور ناں ہی آج تک وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔
بزدار، درخواست 

ای پیپر-دی نیشن