• news

نیب عدالت نے خورشید شاہ کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی 


سکھر (آئی این پی) سکھرکی نیب عدالت نی وفاقی وزیر خورشید شاہ کو ایک ماہ کیلئے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ بیرون ملک جانے سے قبل دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ نیب عدالت میں خورشید شاہ، ان کے صاحبزادوں، دو بیگمات ،داماد سمیت 18 ملزموں کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثے بنانے کے الزام میں دائر نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی اور وزیر خورشید شاہ، ایم پی اے اویس شاہ و دیگر پیش ہوئے۔
خورشید شاہ

ای پیپر-دی نیشن