رانا ثنااللہ کو منشیات مقدمہ کے بعد ایک اور انکوائری میں ریلیف مل گیا
لاہور ( این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو منشیات مقدمہ کے بعد ایک اور انکوائری میں ریلیف مل گیا، قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اتاثوں کی انکوائری بند کردی۔نیب ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ کے خلاف نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد انکوائری جاری نہیں رہ سکتی جبکہ لاہور ہائیکورٹ بھی رانا ثنااللہ کی ضمانت کنفرم کر چکی ہے۔جس پر ڈی جی نیب لاہور نے رانا ثناءاللہ کے خلاف انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری کے لیے فائل چیئرمین نیب کو بھجوا دی ہے ۔ جبکہ نیب نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ مین چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب لاہو رکے مطابق رانا ثنااللہ کے خلاف 3مختلف شکایات نیب کو موصول ہوئی تھیں ، 24اپریل 27اپریل اور 16اگست 2019ءکو شکایات موصول ہوئیں، 3دسمبر 2019ءکو رانا ثنااللہ کے خلاف شکایات کی ویریفکشن مکمل ہوئی، ڈی جی نیب لاہور نے رانا ثنااللہ کے خلاف انکوائری کی منظوری 20دسمبر 2019ءکو دی، نیب نے رانا ثنااللہ کے گرفتاری کے وارنٹ 9نومبر 2020ءکو جاری کیے۔
رانا ثنا نیب ریلیف