• news

تلاشی کے دوران سوپور سے دیسی بم برآمد، نعیم احمد 2017ءسے تہاڑ جیل میں قید ہیں 


نئی دہلی، سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے شمالی کشمیر کے سوپور قصبے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری فورسز کے اہلکاروں نے سڑک کے کنارے نصب ایک دیسی ساختہ بم برآمد کرنے کے بعد محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔دوسری جانب نئی دہلی میں خصوصی بھارتی عدالت نے کشمیری رہنما اور جموں وکشمیر نیشنل فرنٹ کے چےرمین نعیم احمدخان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔پٹیالہ ہاﺅس کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج شیلندر ملک نے نعیم احمدخان کی ضمانت کی درخواست کی سماعت کی ۔ عدالت نے نعیم احمدخان کی ان کے خلاف جولائی 2017ءمیں درج کئے گئے ایک جھوٹے مقدمے میں ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔جبکہ پلوامہ قصبے میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پولیس کا کانسٹیبل ہلاک ہو گیا ہ۔ سینئر گریڈ کانسٹیبل بشیر احمد کی گاڑی ضلع کے علاقے پامپور میں سڑک پر الٹنے سے وہ ہلاک ہو گیا۔ سری نگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے کیمپ میں آگ لگنے سے بھاری نقصان ہوا ہے ۔منگل کی صبح سری نگر کے اندرا نگر علاقے میں آتشزدگی کے واقعے میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) کے ایک کیمپ کو نقصان پہنچا۔ 
کشمیر 

ای پیپر-دی نیشن