• news

پشاور: سابق وزیر حاجی جاوید کے گھر پر پھر دستی بم حملہ


پشاور (نیٹ نیوز) پشاور کے علاقے گلبہار میں سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر پھر دستی بم حملہ ہوا ہے۔ ایس پی سٹی عبد السلام کے مطابق دستی بم پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حاجی جاویدکے صاحبزادے حسین جاوید کا کہنا ہے کہ افغانستان کے موبائل نمبر سے بھتہ وصولی کی کالز آرہی ہیں۔ دو دن قبل بھی گھر کی چھت پر ملزم دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔ گھر کی چھت پر دستی بم پھینکنے کی اطلاع بھتہ خوروں نے خود دی تھی۔
پھر بم حملہ

ای پیپر-دی نیشن