• news

 توانائی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 4ہزار 177ارب روپے سے تجاوز کرگیا


اسلام آباد(نا مہ نگار)ملک میں توانائی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 4ہزار 177ارب روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا جبکہ سرکلر ڈیٹ 129ارب روپے سالانہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 2ہزار277ارب روپے سے زائد ہے۔ پی ایس او کا گردشی قرضہ 600ارب روپے سے زائد ہے۔ پی ایس او کو تیل درآمد کرنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث پی ایس او نے لیٹر آف کریڈٹ بچانے کے لیے وزارت خزانہ سے 80 ارب روپے مانگے ہیں۔ گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1400ارب روپے تک ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجلی کمپنیوں کی 950ارب روپے کی نادہندہ ہیں۔ سرکلر ڈیٹ کے باعث انرجی چین متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
سرکلر ڈیٹ

ای پیپر-دی نیشن