امریکہ‘ خاتون ٹیچر کی دوران نماز طلباءسے بدسلوکی‘ ویڈیو وائرل ہونے پر برطرف
فلوریڈا (نوائے وقت رپورٹ) امریکی ریاست فلوریڈا کے سکول میں خاتون ٹیچر نے مسلم طلباءکے نماز پڑھنے کے دوران شور کیا۔ سیٹیاں بجائیں اور سجدے کے دوران طالب علم کے ہاتھ کو اپنے پا¶ں سے مسل دیا۔ ان نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد ٹیچر کو برطرف کر دیا گیا۔ ویڈیو میں خاتون ٹیچر کی آواز آتی ہے وہ شور شرابہ کرتی ہے اور سیٹیاں بجا کر انہیں نماز پڑھنے سے روکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سکول انتظامیہ نے نسل پرستانہ رویے پر خاتون ٹیچر کو برطرف کیا۔
نسل پرست ٹیچر