سلمان شہباز کی ضمانت نظام احتساب کا منہ چڑا رہی ہے: مسرت چیمہ
لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے سلمان شہباز کی ضمانت پر ردعمل میں ٹویٹ میں کہا ہے کہ منی لانڈرر کی ضمانت ہمارے احتساب کے نظام کا منہ چڑا رہی ہے۔ ایک طرف ملک میں غیر قانونیت کی انتہا ہے جہاں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف اعظم سواتی اور شہید ارشد شریف کی بوڑھی ماں وہیل چیئر پر انصاف کی تلاش میں در بدر پھر رہے ہیں۔ 16 ارب کی منی لانڈرنگ میں ملوث سلمان شہباز کی ضمانت قانون کے منہ پر طمانچہ ہے۔ کرپٹ افراد کو ریلیف دے کر ملک میں مافیاز کی پشت پناہی کی جا رہی ہے۔
مسرت چیمہ