• news

نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناعی سے متعلق درخواستوں پر سماعت 24 جنوری تک ملتوی 


 لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی کیخلاف حکم امتناعی سے متعلق درخواستوں پر فریقین کے وکلاءسے درخواستوں پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔ نیب نے درخواستوں پر جواب عدالت میں جمع کرا رکھا ہے۔ نواز شریف کے عزیز یوسف عباس اور دیگر نے بطور اعتراض کنندگان درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے قاضی مصباح ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
نواز جائیدادیں 

ای پیپر-دی نیشن