• news

توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست 


لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے جابر عباس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن عمران خان کیخلاف خلاف قانون کارروائی کررہا ہے ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے آئینی نقاط کی تشریح کیلئے فل بنچ کی سفارش کی ہے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کیلئے فل بنچ تشکیل دیدیا گیا فل بنچ کے روبرو تاحال کیس سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن