24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے17 مریض رپورٹ
لاہور( این این آئی )گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے17 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 6، گوجرانولہ سے 5 جبکہ راولپنڈی اور فیصل آباد سے 3 ،3 کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 18,948 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 49 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
ڈینگی