قصور: بدچلنی کا شبہ، شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا
قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور کچی آبادی شہباز روڈ میں شوہر نے مبینہ طور غیرت کے نام پر بیوی کا گلہ دبا کر قتل کر دیا۔ کچی آباد ی شہباز روڈ کے رہائشی ندیم کو اپنی بیوی پر بدچلنی کا شبہ تھا جس کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان جھگڑا چل رہا تھا، گزشتہ روز ندیم نے طیش میں آکر غیرت کے نام پر اپنی 35سالہ بیوی نسیم بی بی جو کہ اس کے پانچ بچوں کی ماں بھی تھی اس کا گلہ دبا کر اس قتل کردیا اور ملزم ندیم نے پولیس تھانہ اے ڈویژن میں جاکر اقرار جرم کرتے ہوئے اپنی گرفتاری دے دی۔
قصور،بیوی قتل