وکلاءہڑتال سے کام بدستور ٹھپ‘ جاری رہنے کا امکان
لاہور (خبر نگار) پنجاب بار کونسل کی اپیل پر لاہور کی ماتحت عدالتوں میں ہڑتال جاری ہے۔ وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ فاضل جج صاحبان نے اگلی تاریخیں دے دیں۔ سائلین پریشانی اور مشکلات کا شکار ہیں۔ دور دراز سے آئے سائل عدالتوں سے نئی تاریخ لے کر واپس چلے گئے۔ ہڑتال کئی روز مزید جاری رہنے کا امکان ہے۔
ٹھپ