• news

محکمہ صحت پنجاب نے 2 ہزار ڈاکٹر اور نرسیں بھرتی کرنے کا اعلان کر دیا 


لاہور (نیوز رپورٹر) محکمہ صحت پنجاب نے 2ہزار سے زائد ڈاکٹرز اور نرسز بھرتی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائز ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری شعیب جدون، سپیشل سیکرٹری سید واجد علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری زاہدہ اظہر، ایڈیشنل سیکرٹری قرة العین اور متعلقہ ڈپٹی سیکرٹریز محمد ابوبکر و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران نئے ڈاکٹرز اور نرسز کی بھرتی اور ترقی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں مزید 2ہزار ڈاکٹرز اور نرسزکی بھرتی کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوادی گئی ہے۔ 
ڈاکٹر بھرتی

ای پیپر-دی نیشن