صدر علوی کا ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ، خود انحصاری کی کوششوں کو سراہا
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا دورہ کیا۔ صدر مملکت کو ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی تکنیکی صلاحیتوں، پیداواری سرگرمیوں، مصنوعات کی مقامی سطح پر تیاری کی کوششوں، بڑے تحقیق و ترقی کے منصوبوں اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے حال ہی میں شروع کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ صدر مملکت نے مختلف فیکٹریوں کا دورہ کیا اور جاری منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے جاری تحقیق و ترقی کے منصوبوں بشمول فوجی گاڑیوں کو بلٹ پروف اور آئی ای ڈی سے محفوظ بنانے اور ٹینک و آرٹلری گن کے بیرل اور سسٹمز کی تیاری میں گہری دلچسپی لی۔ انہوں نے جنگی گاڑیوں اور نظاموں کی مقامی سطح پر تیاری اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے خود انحصاری حاصل کرنے کے حوالہ سے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی کوششوں کو سراہا۔
صدر دورہ