• news

صورتحال کی وجہ سے لاہور کا شمار نمبر ون آلودہ شہر میں ہو رہا ہے، وزارت خارجہ کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے: محکمہ ماحولیات پنجاب 


 لاہور (نوائے وقت +نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے بھارتی سموگ کی پاکستان منتقلی کا معاملہ سارک اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی اسموگ پاکستان منتقل ہونے پر پنجاب حکومت نے تشویش کا اظہار کیا ہے، اسموگ کی وجہ سے لاہور شہر دنیا کا نمبر ون آلودہ شہر شمار ہورہا ہے، محکمہ موحولیات پنجاب نے وزارت خارجہ کو اس حوالے سے اپنے خدشات ظاہر کردیئے ہیں۔محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب کی اسموگ پاکستان میں منتقل ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے سب سے زیادہ لاہور کے عوام کو مشکلات کا سامنا رہنا ہے، وزارت خارجہ پاکستان کی جانب سے اس مسئلے کو سارک ممالک کی تنظیم میں اٹھایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی اسموگ کے تدارک کے لیے محکمہ موحولیات کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں، گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس بار اسموگ میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔
سموگ

ای پیپر-دی نیشن