اقوام متحدہ کی چین، بھارت سے ہمالیہ سرحد پر کشیدگی کم کرنے کی اپیل
اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے چین اور بھارت کی متنازعہ ہمالیہ سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے کی اپیل کی ہے۔ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم دونوں ممالک سے سرحد پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ اس کشید گی کو بڑھانے سے گریز کیا جائے گا۔ بھارتی فوج کے مطابق یہ جھڑپ گزشتہ جمعہ کو متنازع سرحد کے توانگ سیکٹر میں ہوئی اور اس میں دونوں طرف کے چند فوجیوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔