• news

بہت ہو گیا‘ بوجھ نہیں اٹھا سکتے‘ غیرقانونی تارکین کو واپس جانا ہو گا: برطانوی وزیراعظم


لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والے تارکین وطن سے نمٹنے کے لیے پارلیمنٹ میں 5 نکاتی منصوبے پر تقریر کرتے ہوئے اپنا پالیسی بیان دے دیا۔ تقریر کرتے کہا کہ بہت ہوگیا، اب غیر قانونی تارکین وطن کو واپس جانا ہو گا۔ ہم مزید اس بوجھ کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ پناہ گزینوں سے متعلق قانون اور نظام اب بیکار اور فرسودہ ہو چکا ہے‘ دشمن ریاستیں یورپی سرحدوں پر امیگریشن کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہیں۔ غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے والوں کی اکثریت ‘‘محفوظ ممالک’’ سے ہوتے ہوئے یہاں پہنچتے ہیں۔ اولین طور پر انگلش چینل کو عبور کرنے والی چھوٹی کشتیوں کی نگرانی کے لیے قائم کیے جانے والے نئے یونٹ میں 700 اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں البانیہ میں 400 برطانوی حکام تعینات کیے جائیں گے جو تارکین وطن کی درخواستوں پر غور کرنے کے مجاز ہوں گے اور ان تارکین وطن کو غیر استعمال شدہ پارکس، ہاسٹلز اور اضافی فوجی رہائش گاہوں سمیت مختلف ہوٹلوں میں 10 ہزار پناہ گزینوں کو ٹھہرایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن