• news

پاکستان جنوبی ایشیا میں دوسرا مہنگا ترین ملک، شرح زیادہ رہے گی:ایشیا بنک


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈے بی) نے 2022ء کا آؤٹ لْک جاری کردیا۔ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا بشمول پاکستان اور بنگلادیش میں معاشی ترقی کی شرح سیلاب کی وجہ سے کم ہوئی۔ خطے میں معاشی ترقی کی شرح 6.3 فیصد رہے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق جنوب ایشیا میں پاکستان دوسرا مہنگا ترین ملک ہے، ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح ہے، اور یہ شرح کئی ماہ بڑھتی رہے گی۔  لہٰذا پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید گراوٹ اور توانائی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ اے ڈی بی نے آؤٹ لْک میں بتایا کہ سری لنکا میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 70.6 فیصد، پاکستان میں 26.6 فیصد جب کہ بنگلادیش میں 8.9 فیصد اور بھارت میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 6.8 فیصد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن