• news

کاغذات نا مزدگی میں منینہ بیٹی چھپانے پر عمران نا اہلی کیس 20دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر عمران خان کے خلاف نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔ رجسٹرار آفس کی طرف سے جاری کاز لسٹ کے مطابق کیس پر سماعت 20 دسمبر کو کی جائے گی۔ عدالت نے عمران خان، الیکشن کمیشن، وفاق کو پری ایڈمشن نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق، شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کر رہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت غلط معلومات فراہم کیں، عمران خان نے اپنے بچوں کی تفصیل میں دو کا ذکر کیا ایک کی معلومات چھپائیں۔ عدالت نے فریقین کو پری ایڈمیشن نوٹس کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن