• news

اقوام متحدہ قراردادوں پر عمل نہ کر نیوالے مستقل رکن کیسے بن سکتے ہیں :بلاول


نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) سلامتی کونسل کے زیراہتمام عالمی پائیدار امن اور سکیورٹی کے عنوان پر مباحثہ ہوا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی تنازعہ کے فریق دوطرفہ معاملہ کہہ کر توجہ نہیں ہٹا سکتے۔ سلامتی کونسل تسلیم شدہ تنازعات کے حل میں م¶ثر کردار ادا کرے۔ دیرینہ تنازعات کو کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ سلامتی کونسل میں توسیع بالادستی کی بجائے برابری کی بنیاد پر ہونی چاہئے۔ مزید ملکوں کو ویٹو پاور دینے سے عالمی سطح پر خلیج بڑھے گی۔ قراردادوں پر عمل نہ کرنے والے ممالک مستقل رکن کیسے بن سکتے ہیں۔ کوپ 27 میں لاس اینڈ کیچ فنڈ کا قیام بڑی پیشرفت ہے۔ عالمی سطح پر انصاف کیلئے اقوام متحدہ پر اہم ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ عالمی امن اور متعلقہ مسائل کا حل سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے۔ آج دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔
بلاول
 

ای پیپر-دی نیشن