• news

۴ ترقیاتی سیکیموں کیلئے ۲ ارب ۴۵ کروڑ سے زائد کی منظوری


لاہور( کامرس رپورٹر )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے34ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 4 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 2ارب 45کروڑ 92لاکھ 5 ہزار روپے کی منظوری دیدی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنمبل نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد میں 1000 ہزار طالبات کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے کیلئے 91 کروڑ 98لاکھ 53 ہزار روپے، فیصل آباد ہیڈ کوارٹر میں جوڈیشل افسران کے لئے رہائش گاہوں کی تعمیر(ترمیمی)کیلئے 1 ارب 18کروڑ 90لاکھ 39ہزار روپے، ضلع کنگ میں لتی ڈیم سائٹ کے تفصیلی ڈیزائن اور فیزیبلٹی سٹڈی (پی سی II)کیلئے 4کروڑ 92لاکھ 55ہزار روپے اور ضلع راولپنڈی میں دریائے سوان کے پانی کے امکانات کی تلاش کے سلسلہ میں فزیبلٹی سٹڈی (پی سیII)کیلئے 30کروڑ 10لاکھ 58ہزار روپے شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن