• news

کرتار پور میں انتظامی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)کرتار پور میں انتظامی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور کرتار پورانتظامیہ نے اب قرض مانگنے کی بجائے پہلے سے حاصل کردہ قرضہ جات کی واپسی شروع کر دی ہے۔بتایاگیا ہے کہ بجلی، پٹرول کی مد میں ما ہانہ لاکھوں روپے کی بچت کی جا رہی ہے اور تنخواہوں سمیت دیگر بے ہنگم اخراجا ت پر بھی کافی حد تک قابو پایا گیاہے۔ آمدن بڑھانے کے لیے سٹالز میں اضافہ کیا گیاتاکہ یاتریوں کومختلف پاکستانی مصنوعات خریدنے کی سہولت میں آسانی ہوسکے،یوں موجودہ انتظامیہ نے اخراجات میں خا طر خواہ کمی کا ٹارگٹ بھی حاصل کر لیا۔ترجمان کے مطابق بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں اور یاتریوں کی سہولیات میں بھی اضافہ کیا گیا جس سے سکھ کمیونٹی میں خوب پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی نے اس کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مقامی ٹیم کی کارکردگی و اقدامات کو سراہا ہے۔ان کا کہناتھا کہ مزید ایسے اقدامات کئے جا رہے ہیں جس سے ملک کی نیک نامی میں اضافہ ہو۔

ای پیپر-دی نیشن