ہفتے کو لبرٹی میں پی ٹی آئی تاریخی اجتماع کریگی:شیخ امتیاز محمود
لاہور(نیوز رپورٹر)پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ لاہور کا تنظیمی اجلاس زیر صدارت صدر لاہور شیخ امتیاز محمود پارٹی دفتر جیل روڈ میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں تنظیم سازی الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میںہفتے کو لبرٹی چوک میں ہونے والے عمران خان کے خطاب کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں پارٹی عہدیداران کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی۔ اجلاس سے شیخ امتیاز محمود، زبیر نیازی اور اویس یونس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کو لبرٹی میں تحریک انصاف تاریخی اجتماع کرے گی ۔کارکنان الیکشن کے لئے تیار ہو جائیں ۔آج سے لبرٹی اجتماع کے لیے لاہور بھر میں تیاریاں شروع کردی ہیں ۔تحریک انصاف لاہور کے زیر اہتمام الیکشن کراؤ ملک بچاؤ کامیاب ریلیوں میں زندہ دلان لاہور نے بھرپور شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ریلیوں کو کامیاب کرانے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی پارٹی عہدیداران اور کارکنان نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ۔ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی قائم ہونے تک تحریک انصاف اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی این آر او ٹو کا صرف فائدہ زرداری اور شریف خاندانوں کو پہنچا ہے ۔11 سو ارب کے کیسز معاف کروا لیے ہیں۔