اپاک ایران تعلقات گہرے ،مضبوط ہیں، لیاقت بلوچ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی قائدین کے وفد نے جمہوری اسلامی ایران کے سفیر حامد عباس لفتاح سے ملاقات کی۔ پاک،ایران تعلقات، اسلامی، دینی ہمسائیگی کی بنیاد پر بہت گہرے اور مضبوط ہیں، تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی ہر استعماری، استکباری کوشش ناکام ہوگی۔ ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد ابتدائی 8 سالوں میں سازشوں اور جنگوں کے تسلط کا عروج تھا۔ ایران کے عوام نے اْس وقت بھی کامیاب مزاحمت کی، آج بھی ایرانی قیادت اور عوام ہر بیرونی سازش کو ناکام بنادیں۔ ملی یکجہتی کونسل کا وفد خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ، حافظ عبدالغفار روپڑی، سید ناصر شیرازی، علامہ عارف حسین واحدی، عبداللہ گل، علامہ سید ثاقب اکبر، پیرعبدالشکور نقشبندی، ڈاکٹر طارق سلیم، مفتی گلزار نعیمی، سید عارف شیرازی، پیر صفدر گیلانی پر مشتمل تھا۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران میں حالیہ بدامنی کے واقعات سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔ ایران کی خواتین حجاب اور تقدس کے ساتھ ایرانی ترقی کا مضبوط ستون ہیں۔