• news

جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے آپریشن تیز کیا جائے، سیکرٹری صحت کی ہدایت 


لاہور(نیوز رپورٹر) سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت 254 ویں صوبائی کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میںایڈیشنل سیکرٹری ڈرگز کنٹرول ڈاکٹر قلندر خان، ڈی جی ڈرگز کنٹرول محمد سہیل، چیف ڈرگز کنٹرول اظہر جمال سلیمی سمیت کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فارما سوٹیکل مینوفیکچررز کے 45 کیسز، ڈرگز ری ٹیسٹنگ کی 53 درخواستیں، ڈرگ کورٹ کے فیصلے اجلاس کا ایجنڈا میں شامل تھے۔ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہر ایک کیس پر فیصلہ سے قبل بورڈ اراکین سے تفصیلی مشاورت لیکر اور عدالت کی روشنی میں فیصلے کئے۔ سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے  ڈرگز کنٹرول ونگ کو ہدایت کی کہ  مارکیٹوں میں جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے آپریشن تیز کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن