• news

قرآن کمپلیکس کی اراضی پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دینگے، اہلسنت جماعتوں کا اعلان 


لاہور(خصوصی نامہ نگار)اہل سنت کی  30 سے زائد جماعتوں نے پنجاب حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ قرآن کمپلیکس کی 10کنال اراضی پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔اعلان جماعت اہل سنت پنجاب کے چیف آرگنائزر صاحبزادہ پیر معاذ المصطفی قادری کی دعوت پر منعقدہ اہل سنت کی تمام جماعتوں کی میٹنگ میں کیا گیا۔اہل سنت جماعتوں نے اس بات پر زور دیا کہ پرامن اہل سنت کو راست اقدامات پر مجبور نہ کیا جائے۔میٹنگ میں جماعت اہل سنت پاکستان، مصطفائی تحریک پاکستان،جے یو پی(نورانی) اسلامک ریسرچ کونسل،جمعیت علماء  پاکستان (نیازی)پاکستان فلاح پارٹی، پاکستان سنی تحریک،شیران اسلام،جمعیت علماء  پاکستان و دیگر شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن