الحمراء لائیو نشست میں نوجوان آرٹسٹوں ،اساتذہ کی پرفارمنس
لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل میں الحمراء لائیو کی تازہ نشست کا انعقاد ہوا۔الحمراء لایؤ میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے نوجوان آرٹسٹوں کے علاوہ الحمراء اکیڈمی کے اساتذہ و دیگر نوجوانوں سے پرفارم کیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ذوالفقار علی زلفی نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ الحمراء کا فن دوست اقدام نوجوان آرٹسٹوں کے لئے ثمر آور ثابت ہو رہا ہے،الحمراء لائیو میں پرفارم کرنے والے نوجوان عملی میدان میں قدم جمانے کے اہل ہو چکے ہیں۔ ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ الحمراء مال اور کلچرل کمپلیکسز دونوں جگہوں سے اس شوز کا انعقاد کیا جا رہا ہے،الحمراء لائیو کی کامیابی کا سہرا الحمراء اکیڈمی کے اساتذہ و نوجوان آرٹسٹو ں کو جاتا ہے،مستقبل میں موسیقی کے میدان میں جگہ بنانے والے کو الحمراء لائیوہمیشہ یاد رہے گا۔