• news

ڈی سی کا گڑھی شاہو ،ملحقہ گلیوں میں سبزیوں،پھلوں کے سٹالز کا دورہ


لاہور(خبر نگار)ڈی سی لاہور محمد علی نے گڑھی شاہو بازار اور ملحقہ گلیوں میں موجود سبزیوں و پھلوں کے سٹالز کا ہنگامی بنیادوں پر دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار عمران صفدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر عمران مقبول بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے پھلوں و سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ 03 افراد کو موقع پر حراست میں لیا گیا۔ ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے اور اوورچارجنگ پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں اور ایک کریانہ سٹور کے مالک کو بھی گرفتار کروایا گیا ہے۔ چنے کی زائد قیمت وصول کرنے پر گرفتار کروایا گیا۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے پرائس ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ آویزاں کروانے کی سختی سے ہدایات جاری کیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن