گوجرانوالہ بورڈ کے زیراہتمام فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل تنازع کا شکار
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) انٹر کالجز فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل ریفری کے متنازعہ فیصلوں کے باعث ملتوی ہو گیا۔ اسپائر کالج گوجرانوالہ اور سپیریئر کالج کے درمیان فائنل میچ کا آغاز ہوا تو تیسرے منٹ میں ہی اسپائر کالج کے کپتان علی افضل نے گول کر دیا جس کے بعد ریفری نے سپائر کالج کی ٹیم کے خلاف مبینہ فائول دینا شروع کر دیئے اور سپریئر کالج کے کھلاڑیوںکی جانب سے فائول پلے کے باوجود میچ کو جاری رکھا جانے لگا جس پر سپائر کالج کے کوچ ندیم طاہر نے اعتراض کیا‘ لیکن ریفری نے متنازعہ فیصلے جاری رکھے جس پر اسپائر کالج کے کوچ ندیم طاہر نے اپنی ٹیم کو باہر بلا لیا اور میچ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آئوٹ کا اعلان کر دیا۔ کوچ ندیم طاہر نے بتایا کہ اسپائر کالج کی ٹیم ایک صفر سے جیت چکی ہے‘ لیکن انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میچ دوبارہ کرایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ فائنل میچ کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
فٹبال میچ