• news

ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے فیفا ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل سٹیڈیم میں دیکھا


لاہور(سپورٹس رپورٹر) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے فیفا ورلڈ کپ کا ارجنٹائن اور کروشیا کے مابین ہونے والا پہلا سیمی فائنل قطر کے سٹیڈیم میں دیکھا۔قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ نے انسٹاگرام کے اکاؤنٹ پر فٹبال کے میچ سے لطف اندوز ہونے کی تصاویر شیئر کیں۔ اس موقع پر ثانیہ مرزا کے شوہر شعیب ملک ان کیساتھ گراؤنڈ میں دکھائی نہیں دیئے البتہ وہ اپنی بہن انعم مرزا کے ساتھ سیمی فائنل دیکھنے پہنچی تھیں۔
انہوںنے لکھا کہ کتنا حیرت انگیز ماحول اور تجربہ ہے۔ فیفا ورلڈ کپ کیلئے دوحہ کا مختصر اور بہت پیارا سفر۔ اس موقع پر ثانیہ نے سرمئی اور سفید جوتوں کے ساتھ سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن