ارجنٹائن فٹبال ٹیم کی کامیابی کا راز پسندیدہ مشروب
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ارجنٹائن کے لیونل میسی اور دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی کیساتھ ساتھ اس ٹیم کی کامیابی کا راز پسندیدہ مشروب ہے۔ ارجنٹائن کی ٹیم کو میٹ نامی ہربل مشروب سے محبت ہے۔درحقیقت اتنی زیادہ محبت ہے کہ وہ اپنے ساتھ قطر میں اس کی لگ بھگ 500 کلوگرام مقدار لے کر آئی۔برازیل کی ٹیم اس مشروب کی لگ بھگ 12 کلوگرام جبکہ یوروگوئے کی ٹیم 240 کلوگرام مقدار قطر لے کر آئی تھی۔ٹیم میں شامل لگ بھگ تمام کھلاڑی بشمول لیونل میسی مشروب پیتے ہیں۔اسے میچ کے بعد پیا جاتا ہے بلکہ اکثر ٹیم بس میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے اور یہ ایک روایت بن چکی ہے۔