• news

لاہور میں عمران کی رہائش کے قریب اساتذہ کا احتجاج 


لاہور (نیٹ نیوز) پنجاب فزیکل ایجوکیشن کے اساتذہ نے ریلی نکالی اور مطالبات کی منظوری کے لیے زمان پارک میں عمران خان کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔ ریلی سے کینال روڈ پر اور اطراف کی سڑکوں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ مظاہرین نے صوبائی وزیر ڈاکٹر مراد راس کے خلاف نعرے لگائے۔ پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کی طرف جانے والے راستے پر خاردار تار لگا دیئے اور عمران خان کی رہائش گاہ پر سکیورٹی سخت کر دی گئی۔ فزیکل ایجوکیشن اساتذہ کا کہنا تھا کہ ترقی دینے تک احتجاج جاری رہے گا، 22 سال ہوگئے ترقی نہیں دی گئی۔

اساتذہ ریلی 

ای پیپر-دی نیشن