لاہور، نارووال میں متعدد وارداتیں، 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
لاہور نارووال (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) لاہور میں متعدد شہریوں کو ڈاکو¶ں نے لوٹ لیا، نارووال میں 2 ڈاکو مارے گئے۔ گزشتہ رات تھانہ قلعہ احمد آباد پٹرولنگ پولیس نے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو¶ں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن انہوں نے فائرنگ کر دی۔ ڈاکوﺅں اور پولیس کے درمیان پندرہ منٹ تک فائرنگ ہوتی رہی۔ ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ تھانہ ظفروال کے گاﺅں بل شاہان میں پیش آیا‘ ڈاکو لوٹ مار کر کے ایک مکان میں چھپے ہوئے تھے، پولیس کی بھاری نفری نے گاﺅں کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کے تبادلہ میں ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ دونوں ڈاکو¶ں کے پاس جدید اسلحہ تھا۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ضلع بھر میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکو¶ں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 5 شہری زخمی ہوئے تھے۔ لاہور میں متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے زیورات اور دیگر سامان سے محروم کر دیئے گئے۔ گارڈن ٹاون میں ڈاکو عمران کے گھر سے 20لاکھ 25ہزار کے زیورات اور نقدی، شاہدرہ ٹاون میں پٹرول پمپ کے مالک صابر کو لوٹنے کی کوشش کی اور فائرنگ کرتے فرار ہو گئے، چوہنگ میں نامعلوم چور تالے توڑ کر ہمایوں کے گھر سے 24لاکھ ،55ہزار کے زیورات اور نقدی لیکر فرار ہو گئے، قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکو فضل الرحمن سے پچاس ہزار اور موبائل فون ، داتا دربار میں علی شاہ سے پندرہ ہزار اور موبائل فون ، شمالی چھاﺅنی میں عمر سے بیس ہزار اور موبائل فون ، ہربنس پورہ میں یاسر سے ڈیڑھ لاکھ اور موبائل فون ، غازی آباد میں ذوہیب سے تیس ہزار موبائل فون، ڈیفنس بی میں بلال سے ستر ہزار روپے اور موبائل فون ، وحدت کالونی میں آصف سے چالیس ہزار اور موبائل فون، باغبانپورہ میں آصف سے پچاس ہزار اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ غالب مارکیٹ، جنوبی چھاونی، لاری اڈا، شادمان، نشتر کالونی، ہئیر سے کاریں اور لٹن روڈ، ڈیفنس، جنوبی چھاونی، موچی گیٹ، نولکھا سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔
ڈاکے