• news

 ڈیجیٹل مردم شماری مکمل کرنے کیلئے موثر رابطہ کاری یقینی بنائی جائے: احسن اقبال


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ادارہ شماریات اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ آپس میں موثر رابطہ کاری کو یقینی بنائیں تاکہ ملک میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کر بروقت مکمل کیا جائے، جس کے تحت 2023 کے انتخابات منعقد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا جائزہ لینے کے لئے چوتھی مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ چیف ادارہ شماریات، نے اجلاس کے ایجنڈے کا ایک مختصر جائزہ دیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومتوں کو کہا کہ وہ ایک ہفتے میں اپنے متعلقہ صوبوں کے افسروں کو ادارہ شماریات کے ساتھ منسلک کریں تاکہ مردم شماری کے عمل کو تیز کیا جاسکے۔ 
احسن اقبال 

ای پیپر-دی نیشن