• news

فیس بک، ٹک ٹاک، ٹوئٹر، یو ٹیوب، انسٹا گرام پاکستان میں دفاتر قائم کریں گی


اسلام آباد (صلاح الدین خان) انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مشہور بڑی کمپنیاں، گوگل، فیس بک، ٹک ٹاک، ٹوئٹر، یو ٹیوب، انسٹا گرام، واٹس ایپ ایمو و دیگر اب پاکستان میںبھی اپنے دفاتر، برانچیں قائم کریں گی جس کی بدولت پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا، آئی ٹی کا ریونیو بڑھے گا، سوشل میڈےا پر اسلامی تعلیمات کے خلاف، منافرت پر مبنی ناپسندیدہ مواد کو ختم ےا کنٹرول کےا جاسکے گا۔ ڈیٹا شیئرنگ سے یہ کمپنےاں لاکھوں ڈالرز کما رہی تھیں۔ معاملہ اس وقت شرو ع ہوا جب سٹیٹ بنک نے ان کی پاکستان میں سروس روکنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت وہ واجب الادا ٹیکس جمع کروائیں، بصورت دیگر ان کی سروسز کو پاکستان میں بلاک کر دےا جائے گا۔ جس پر گوگل، فیس بک، یوٹیوب کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے دفاتر کھولنے کمپنےاں رجسٹرڈ کرانے کے لیئے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج پاکستان (ایس ای سی پی) سے رابطہ کرتے ہوئے کمپنی رجسٹریشن کے لئے درخواستیں جمع کروائی ہیں۔
دفاتر

ای پیپر-دی نیشن