• news

سفارتی عملےٓ کی تنخواہیں‘ ٹرانزیکشنز میں بعض اوقات تاخیر ہو جاتی ہے: دفترخارجہ 


 اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)ترجمان دفتر خارجہ نے بیرون ملک پاکستان کے سفارتی عملے کی تنخواہیں روکے جانے کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش افواہوں کی تصدیق یا تردید کیے بغیر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مناسب وسائل کی فراہمی اور ٹرانزیکشنز میں بعض اوقات تاخیر ہوجاتی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’بیرون ملک پاکستانی مشنز کو مناسب وسائل فراہم کرنے میں متعدد اقدامات اور ٹرانزیکشنز کا سلسلہ شامل ہوتا ہے جس میں بعض اوقات تاخیر ہوجاتی ہے، وزارت خارجہ اس سلسلے میں وزارت خزانہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مصروف عمل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اس بات کو یقینی بنانا حکومتِ پاکستان کی پالیسی ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز کے امور ہموار انداز میں سرانجام دئیے جاسکیں، حکومت کے تمام متعلقہ محکمے اس مقصد کے لیے پ±رعزم ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی سفارت کار اور مشنز بیرون ملک پاکستان کی نمائندگی کرنے اور اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دینے کے لیے پ±رعزم ہیں۔
دفترخارجہ طلب

ای پیپر-دی نیشن