مذاکرات کا علم صدر کو‘ اسمبلی تحلیل کی تاریخ عمران کو معلوم: پرویز خٹک
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کن باتوں پر مذاکرات ہورہے ہیں اس حوالے سے صرف صدر ہی بتا سکتے ہیں۔ اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، اسمبلی تحلیل کی تاریخ صرف عمران خان کو معلوم ہے۔ ق لیگ اتحادی ہے اور وہ ساتھ دینے کے معاملے پر اپنی جگہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹی۔ حکومت سے ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ’مجھے حکومت سے کن باتوں پر مذاکرات ہورہے ہیں مجھے اس کا کوئی علم نہیں۔ مذاکرات کا حامی ہوں اور یہ الیکشن کی تاریخ پر ہی ہونے چاہئیں‘۔ پی ڈی ایم نے ملک کو جہاں پھنسایا وہاں سے نکلنے کا واحد راستہ الیکشن ہیں، چوہدری نثار سے رابطہ نہیں‘ ان کیلئے مشورہ ہے کہ سیاست کریں۔
پرویز خٹک